شیخ رشید نے نئے انتخابات کی تجویز دیدی

Mar 29, 2022 | 12:29:PM
 شیخ رشید نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حج اور بجٹ کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمیں نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ  پنجاب اسمبلی توڑ دیں جبکہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ یہ بات کہیں جلسے میں نہ کہہ دینا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حج کے بعد الیکشن دیکھ رہا ہوں، ملک جلد الیکشن کی طرف جا رہا ہے جبکہ اہم حکومتی عہدے داروں میں سے کوئی بھی کہیں نہیں جا رہا، ادارے ملک کے ساتھ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ کب ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو اپنے حلقے میں الیکشن کا مسئلہ ہے مگر چوہدری برادران انہیں راضی کر لیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:روپیہ مزید کمزور۔ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا