روپیہ مزید کمزور۔ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mar 29, 2022 | 10:50:AM
ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک عدم اعتماد اورسیاسی غیر یقینی صورتحال کےباعث روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 41پیسے مہنگا ہو ملکی تاریخ میں پہلی بار 182 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح 182 روپے 19 پیسے پر پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر181.78 روپے سے مہنگاہوکر 182 روپے 19 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،طلب پر ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.23 فیصد کمی ہوگئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر غیر یقینی صورتحال پر روپیہ دباو کا شکار ہے،درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ پر پریشر بڑھ گیا ہے۔تین ہفتے میں انٹربینک مین ڈالر 4 روپے 69 پیسے مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرضوں میں 600 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 30 پیسے مہنگاہوکر ملکی تاریخ کی بلند سطح 183 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ نہیں دیا۔صوبائی وزیرنےتردید کردی

دوسری جانب یورو ایک روپے پچپن پیسے کمی سے 199 روپے 45 پیسے اور برطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی کے بعد 240 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔پاکستان میں ایک اور سیریز کا شیڈول جاری