پہلا روزہ کب ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی

Mar 29, 2022 | 11:37:AM
پہلا روزہ کب ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: رمضان کا چاند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا رویت ہلال ریسرچ کونسل نےاہم پیش گوئی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش یکم اپریل بروز جمعہ کو صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہوگی۔

 خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہوگی جس کے بعد ہلال کی رویت بآسانی ہوجائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں 69 منٹ، لاہورمیں 68 منٹ، کوئٹہ میں 69 منٹ جب کہ کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔

سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا، یکم مئی یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ مزید کمزور۔ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ گلگت میں 37 منٹ اور گلگت کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں 36 منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں ہوگی۔اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 3 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ نہیں دیا۔صوبائی وزیرنےتردید کردی