آج کا پکوان: ٹوفو نگیٹس بنانے کی ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹوفو نگیٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ٹوفو (سویا پنیر)۲۰۰؍ گرام، آلو ایک عدد، مٹر ایک پیالی، گاجر ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ
بریڈ کرمز ایک پیالی، لیموں کا رس ۳؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، انڈے ۲؍ عدد، میدہ آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلو، مٹر اور گاجر کو اُبال کر میش کر لیں، اور اس میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اس کے بعد ٹوفو کا پانی اچھی طرح نتھار کر اسے میش کریں اور اس میں نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس اور بریڈ کرمز ڈال کر ملا لیں۔
پھر اس میں میش کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملا لیں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں، فریج سے نکال کر انہیں نگیٹس کے شیپ میں بنا لیں۔
انڈوں کو پھینٹ کر اس میں میدہ، نمک اور چٹکی بھر کالی مرچ ملا لیں، اب کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں۔
اب ایک ایک نگیٹ کو انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر تیل میں سنہرے فرائی کرلیں، اِن مزیدار نگیٹس کو پلیٹر میں سجا کر مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔