ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غلطی تھی:سلووینین صدر

Jun 29, 2026 | 08:59:AM
 ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غلطی تھی:سلووینین صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلووینیا کی صدر نتاشا پیرک موسار نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غلطی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کا ادراک کر چکے ہیں۔

صدر موسار نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا وہ جنگ بندی اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے قطر کے ثالثی کردار کو سراہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خارجہ پالیسی پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے میں ناکامی کے باعث عالمی سطح پر کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی میں اتحاد کے فقدان نے بین الاقوامی معاملات میں اس کے کردار اور اثر و رسوخ کو محدود کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کےبعد اسرائیل کا لبنان پر پھر حملہ