امریکی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کےبعد اسرائیل کا لبنان پر پھر حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیل نے امریکی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کےبعد لبنان پر پھر حملہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میں حزب اللہ کے زیرِ زمین عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تقریباً 200 میٹر طویل سرنگ کو تباہ کیا گیا،اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل امریکہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
ادھر گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی میں ہونے والے فریم ورک معاہدے کا خیرمقدم کیا تھا، تاہم تازہ حملے نے معاہدے کے مستقبل اور خطے میں کشیدگی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران حملے روکنے پر متفق، آبنائے ہرمز تنازع پر کل دوحہ میں مذاکرات ہوں گے
دوسری جانب حزب اللہ پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔