پشاور: دہشتگردوں کا حملہ ناکام، فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک کردیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افغان خودکش حملہ آور کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی چھوڑنے پر فائرنگ: لاہور میں ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج