دوستی چھوڑنے پر فائرنگ: لاہور میں ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز) دوستی چھوڑنا جرم بن گیا، دو ٹک ٹاکرز، سوزین اور نمرہ نے اپنی سابقہ دوست اُجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی، فائرنگ کی وجہ دوستی ختم ہونے پر پیدا ہونے والا تنازع ہے۔
پولیس کے مطابق سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں اپنے ساتھی احمد کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہیئر تھانے کی پولیس نے ملزمان سوزین، نمرہ اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں عمل میں آنے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات اور اس کے پیچھے کارفرما محرکات سامنے لائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی