منڈی بہاوالدین:مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق

Jun 29, 2025 | 21:02:PM
منڈی بہاوالدین:مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(لیاقت نقوی)منڈی بہاوالدین کے علاقے  کدھر میں مقامی مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 پولیس  کے مطابق متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے پاوڈر مشروب خرید کر پیا تھا،متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 18 سال کے درمیان ہیں،ایک بچہ تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچوں نے رات کو مدرسے میں کھانا کھایا اور باہر سے مشروب خرید کر پیا،مہتمم مدرسہ اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی