ایبٹ آباد ;گلیات میں لینڈ سلائڈنگ،مری روڈ پر ٹریفک مفلوج

Jun 29, 2025 | 20:45:PM
ایبٹ آباد ;گلیات میں لینڈ سلائڈنگ،مری روڈ پر ٹریفک مفلوج
کیپشن: گلیات میں بارش سے ٹریفک کا نظام مفلوج
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) ایبٹ آباد کی سیاحتی وادی گلیات کے علاقے ڈونگا گلی میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے  جس کے باعث مری روڈ پر ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کے باعث سڑک پر بھاری ملبہ آ گیا،ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ سڑک کو کلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں،محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا تھا جس کے مطابق موسلا دھاربارش کے باعث  روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کے خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ 


 یہ بھی پڑھیں :  تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ