تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

Jun 29, 2025 | 19:19:PM
تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات  نے ملک بھر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھاربارش اور کئی مقامات پر برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

  آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت  پرشدید موسلادھاربارش کا امکان ہے، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،وسطی و  جنو بی پنجاب ، جنوب مشرقی وزیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

 سوموار کے روز موسم کی صورتحال موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تا ہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،چارسدہ اور مردان میں بھی تزی بارش کاامکان ہے۔
  آج  ے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، جیکب آباد44، چلاس ، بھکر، بونجی ، نور پور تھل ، لیہ ، نوکنڈی اور دالبندین میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 دوسری جانب آج (رات) اور 30 جون کے دوران  شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات،راولپندی ،اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ 
 موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پسماندہ علاقوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری