لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے: شرجیل میمن

Jun 29, 2025 | 18:57:PM
لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے: شرجیل میمن
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لگتا ہے حافظ نعیم الرحمٰن اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے، کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ کے بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے، سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعتِ اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومتّ سندھ پر الزامات لگانا مناسب نہیں، پی ٹی آئی کے جن اراکین پر انہوں نے مقدمے قائم کیے، انہوں نے ووٹ دینا پسند نہیں کیا۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی، جماعتِ اسلامی کے دو میئر آمریت کے مرہونِ منت تھے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت والوں کو بھی اب تعمیری سیاست کرنی چاہیے، نفرت پر مبنی بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑحیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی