آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موچی گیٹ آمد،مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Jul 29, 2023 | 00:14:AM
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موچی گیٹ آمد،مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
کیپشن: آئی جی پنجاب موچی گیٹ لاہور مں عزاداری جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈاکٹر عثمان انور نے موچی گیٹ لاہور آمد پر ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا، ڈاکٹر عثمان انور کی تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موچی گیٹ لاہورپہنچ گئے، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی و دیگر سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور پر تیز ہواؤں، گرج چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عزاداری جلوسوں کے انٹری پوائنٹس اور روٹس پر تعینات افسروں و اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان  کوہائی الرٹ ہو کر اپنے ڈیوٹی فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔