یومِ عاشور پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Jul 28, 2023 | 21:04:PM
یومِ عاشور پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
کیپشن: یومِ عاشور پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یومِ عاشور پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر میں کہیں کہیں، شمال مشرقی  بلوچستان،  بالائی سندھ اور  گلگت بلتستان   میں کہیں کہیں، با لائی خیبر پختو نخوا ،    شمال مشرقی بلو چستان، بالائی وسطی پنجاب اور  خطہ پو ٹھو ہار میں  موسلادھار  بارش کی بھی  توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ  بارش اور چند مقامات پر  موسلادھار بارش کی  بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، شانگلہ، بونیر،  ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،  کرم، لکی مروت، کرک،وزیرستان، کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ،  گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، قصور ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان ،  راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے اور کہیں کہیں  موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے مقامی  برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سے متعلق عدالت سے بڑی خبرآگئی

بلوچستان میں کوہلو، ژوب، شیرانی، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،آواران، سبی، ہرنائی ، بولان،  بارکھان، لورالائی ،نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور کہیں کہیں پر مو سلا دھار بارش  کا بھی امکان ہے جس سے مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا خطرہ ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے سا حلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔