ملک بھر میں کورونا سے 76 اموات،4497 نئے کیسز

Jul 29, 2021 | 08:35:AM
ملک بھر میں کورونا سے 76 اموات،4497 نئے کیسز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ روز  ملک بھر میں مزید 76 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 4ہزار 497نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح7.53فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  59ہزار707افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے  4 ہزار497افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.  

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا