بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنے کے لئے ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی کی صحت کے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے قیاس اارائیاں کی جا رہی ہیں جن کے سبب پی ٹی آئی کی قیادت تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں جا کر ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔