کوٹ ادو: ٹریلر کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 طالبعلم جاں بحق

Jan 29, 2026 | 10:15:AM
کوٹ ادو: ٹریلر کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 طالبعلم جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ مان پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور تھانہ سٹی سرورشہید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق بچوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت عبداللہ (عمر 5 سال) اور عبدالرحمن (عمر 7 سال) کے نام سے ہوئی جو آپس میں بھائی تھے، دیگر بچوں میں عبدالباسط (عمر 17 سال) اور دعا فاطمہ جو بہن بھائی تھے جبکہ محمد عادل (عمر 16 سال) بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

تمام جاں بحق بچے چک نمبر 560 کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔