ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

Jan 29, 2026 | 10:05:AM
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا،جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ استقبال کیا۔

خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کیخلاف متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے،پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔

خصوصی نشست کے دوران طلباء کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے،سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔

طلباء نے کہا کہ  ہمیں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو انتہائی سیر حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی حکومت کی نااہلی سے مُہلک "نیپاہ وائرس" خطہ میں پھیلنے کا خدشہ،الرٹ جاری