سامان چوری کی رپورٹ درج نہ کرنے پراحتجاجاًپول پر چڑھنے والا مسافر گر کر زخمی

Jan 29, 2023 | 22:31:PM
سامان چوری کی رپورٹ درج نہ کرنے پراحتجاجاًپول پر چڑھنے والا مسافر گر کر زخمی
کیپشن: رپورٹ درج نہ ہونے پر مسافر پول پر چڑھا ہوا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکھر میں ریل گاڑی میں سامان چوری ہونے کی رپورٹ درج نہ ہونے پر مسافر سراپا احتجاج، بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا،مسافر کو آوازیں دے کر ریلوے سٹیشن پر موجود دیگر مسافر بلاتے رہے مگر ایک نہ سنی اور پھسل کر گرگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسافر کو شدید زخمی حالت میں ہی سٹیشن پر موجود کراچی جانے والی گاڑی ہزارہ ایکسپریس میں ہی روانہ کردیا گیا، شدید زخمی ہونے کے باوجود مسافر کو نہ فرسٹ ایڈ دی گئی نہ مرہم پٹی ہو سکی، ریلوے پولیس سٹاف نے روانہ کردیا۔
 روہڑی ریلوے پولیس نے تمام تر معاملے سے لاتعلقی کا اظہارکر دیا، واقعے کی ویڈیو ایک عینی شاہد نے ریکارڈ کرلی،عینی شاہدین کاکہناتھا کہ نامعلوم مسافر رحمٰن بابا ایکسپریس سے کراچی جا رہا تھا کہ دوران سفر بیک چوری ہو گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ مسافر نے روہڑی ریلوے سٹیشن کے تھانے پر جا کر رپورٹ درج کرانا چاہی تو پولیس نے پاگل قرار دیکرتعاون نہیں کیا، عینی شاہدین کاکہناہے کہ مسافر نے نا امید ہوکر انتہائی قدم اٹھایا اور سٹیشن پر لگے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوموار کو چھٹی کا اعلان