صدر یو اے ای کا دورہ پاکستان،اسلام آباد میں سوموار کو چھٹی کا اعلان 

Jan 28, 2023 | 19:44:PM
صدر یو اے ای کا دورہ پاکستان،اسلام آباد میں سوموار کو چھٹی کا اعلان 
کیپشن: شیخ محمد زاید النہیان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدرشیخ محمد بن زاید  النہیان کا دورہ پاکستان، شہر اقتدار میں سوموار کو مقامی طور پر چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ، ڈی سی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ سی ڈی اے ، ایس این جی پی ایل ، آئیسکو اور ہسپتال کے عملہ کو چھٹی نہیں ہو گی،ڈی سی عرفان نواز میمن نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سٹاف بھی بروز سوموار ڈیوٹی پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کے بحران کا خدشہ، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز نے خطرے کی گھنٹی بجادی