آرمی چیف کا 2 روزہ دورہ قطر،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Jan 29, 2021 | 09:37:AM
آرمی چیف کا 2 روزہ دورہ قطر،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر پہنچ گئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی  سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں،جس میں سکیورٹی ،باہمی دلچسپی اور دفاعی امور میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر قطر پہنچے۔سپہ سالار نے قطر کے  نائب وزیراعظم  اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی۔سربراہ پاک فوج نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھی اور جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ  تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ پاکستان اور  قطر  نے  دفاعی تعلقات کو  مزید مستحکم بنانے پر  بھی اتفاق کیا۔