لاہور: ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

Feb 29, 2024 | 08:22:AM
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ٹائروں کے گودام میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ لگی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرلیا

آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے اسے بجھانے میں حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا۔