ممتاز عالم دین مفتی مختارالدین شاہ انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مفتی سید مختار الدین شاہ انتقال کرگئے۔
مفتی سید مختار الدین شاہ جامعہ زکریا دارالامان کربوغہ شریف ہنگو کے شیخ الحدیث تھے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے،انہوں نے متعدد دینی و اصلاحی کتب تحریر کیں، کربوغہ شریف ہنگو میں ان کی خانقاہ تعلیم و تربیت اور اصلاح کے حوالے سے معروف تھی۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی سید مختار الدین شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ مفتی سید مختار الدین شاہ امت مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، آپ کے انتقال کی خبر سے دل بوجھل ہے۔
انہوں نے کربوغہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایمان، اخلاص اور تقویٰ کی شمع روشن کی جس کی روشنی سے امت مسلمہ نے بھرپور استفادہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی قومی، ملی، دینی، علمی، خانقاہی، تصنیفی اور ہمہ جہت خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میں سب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور خود کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز منگل 30 دسمبر دوپہر کو مرکز دار الایمان والتقویٰ کربوغہ شریف ہنگو میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید میجر عدیل زمان کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا،فیلڈمارشل سمیت دیگر کی شرکت