اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک کی منگنی کی تصاویر وائرل

Dec 29, 2023 | 12:22:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک کی نکاح اور ڈھولکی کے بعد منگنی کی تصاویر نے بھی دھوم مچادی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک کی نکاح اور ڈھولکی کے بعد منگنی کی تصاویر نے بھی دھوم مچادی۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم نے نکاح اور ڈھولکی کی دلکش تصاویر کے بعد منگنی کی خوبصورتی اور رومانس سے بھرپور تصاویر کو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن سلیم نے اپنے شوہر کےہمراہ محبت سے بھرپور تصاویر کی کلیکشن مداحوں کیلئے شیئر کی جس میں اس جوڑے کو دلفریب مقام پر رومانوی پوز کے ساتھ قیمتی لمحات کیمرے میں قید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہے کے ہمراہ ڈھلتے سورج کے ساتھ ساحل کنارے محبت بھرے لمحات سمیٹنے میں مصروف ہیں،جبکہ خاص دن پر ایمن نے  سرخ رنگ کی بولڈ فرشی میکسی کا ایسا انتخاب کیا کہ ہر دیکھنے والا انکے حسن میں کھو گیا۔ صرف ایمن کے حسن اور خوبصورتی پر ہی بات ختم نہیں ہوئی بلکہ ساتھ انکے ہمسفر کامران ملک بھی تھری پیس سوٹ میں سب کی توجہ کا مرکز بنے نظر آئے۔

پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے ایمن نے 14-12-2023 کی تاریخ کے ساتھ انگوٹھی کا اموجی بھی شامل کیا جسے دیکھنے کے بعد یہ اندازہ لگانا آسان تھا کہ اس جوڑے نے 14 دسمبر کو  منگنی کرکے باضابطہ طور پر اپنے رشتے کو نام دیا تھا۔ نکاح سے قبل ممکنہ منگنی کی اس پوسٹ نے منظر عام پر آتے ہی لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے پہاہ محبت اور تعریفیں وصول کرلی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے:شہباز شریف

یاد رہے کہ ایمن سلیم اور کامران ملک 22 دسمبر کو نکاح کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منلسک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے جولائی 2021 میں شوبز سے دوری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ کچھ وقت تک تنہائی میں سوچنے کے بعد واپس انڈسٹری میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گی بعد ازاں انہوں نے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔