ضلع کرم؛ فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردہلاک، 3 جوان شہید

Dec 29, 2022 | 19:38:PM
ضلع کرم، دہشتگردوں، سکیورٹی فورسز، فائرنگ کے تبادلے، 2دہشتگرد ہلاک، 3سپوت، وطن پر شہید،
کیپشن: پاک فوج کے شہید ہونیوالے جوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع کرم میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 3 سپوت وطن پر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اراولی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے تین سپوت شہیدہو گئے،شہدا میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رضوان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمدہوا، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ریا کماری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا