سفاک بیٹوں نے باپ کا سر کاٹ دیا۔۔لاش کیساتھ کیا گیا۔۔ دل دہلا دینے والی خبر

Dec 29, 2021 | 15:33:PM
بیٹوں نے باپ کا سر قلم کردیا لاش سڑک پر پھینک دی
کیپشن: بیٹوں نے باپ کا سر قلم کردیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات  کے علاقے کلیوال سیداں میں سفاک بیٹوں نے اپنے سگے والد کو بے دردی سے قتل کرتے ہوئے سر تن سے جدا کر دیا اور لاش سڑک کنارے پھینک دی ۔

پولیس حکام کے مطابق 4 جون کو  کلیوال سیداں سے ایک شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، جسے بے دردی سے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی تھی۔

مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہل خانہ غائب تھے، جس پر پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب۔۔

  مقتول غلام سرور کے 2 بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کو قتل کیا، اور اس قدر بے دردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کردیا۔

 پولیس کے مطابق ملزموں کا کہنا تھا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔

یہ بھی پڑھیں:آرنلڈ شوارزنیگر نے ماریا شریور کو طلاق دیدی

 واضح رہے کہ ملزم مریدکے کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اپنے والد کا سر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں کلیوال سیداں میں پھینکی تھی تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں۔

پولیس نے ملزم غلام حیدر، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔