شدید دھند ۔۔پروازوں کا شیڈول متاثر۔۔

Dec 29, 2020 | 12:05:PM
شدید دھند ۔۔پروازوں کا شیڈول متاثر۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ایئر لائن  پی آئی اے کی چند پروازوں کا شیڈول موسم کی وجہ سے متاثر رہا۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گردونواح میں شدید دھند ہے، آئندہ چند روز پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ رہے گا، اندرون ملک پروازیں حد نگاہ بہتر ہونے کی رپورٹ پر چلائی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق  غیرملکی پروازیں حدنگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ایئرپورٹ پر اتاری جائیں گی۔  آج کچھ پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری بھی گئی ہیں اور فلائیٹس تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 9248 کو اسلام آباد اتارا گیا، پرواز 10 بج کر 25 منٹ پر لاہور روانہ ہوگئی جبکہ مدینہ سے ملتان جانے والی پی کے9716 کو کراچی اتارا گیا ہے۔ پرواز 10:30 بجے کراچی سے ملتان روانہ ہوگی۔ ملتان سے مدینہ جانے والی پروازپی کے9715 تین گھنٹےتاخیر سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح  مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9748 ساڑھےتین گھنٹے تاخیر سےروانہ ہوگی جبکہ  کراچی سےفیصل آباد کی پرواز پی کے340 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہفیصل آباد سے کراچی آنے والی پی کے 341 کی روانگی میں 45 منٹ کی تاخیر ہوگی۔پی آئی اے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس جانے سے پہلے کال سنٹر سے پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔