فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

Aug 29, 2025 | 15:39:PM
فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے کرتار پور سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کے دورےکامقصدسیلاب کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور بارشوں کے آئندہ سلسلے کے لیے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی شکایت کام کر گئی

آرمی چیف نے علاقے کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالات میں  بحال کیا جائے گا، دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بروقت اور فعال اقدامات پر فوجی جوانوں اور سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ تیاری اور قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا۔


 فیلڈ مارشل کی جانب سے مشکل حالات میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرنے پر فوجی جوانوں کی خدمات کو سراہا گیا۔
 آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا۔