آج سے 2 ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں:محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 ستمبر کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں،وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے،لاہور،ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بادل برسیں گے۔
پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں،اسی طرح اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ظاہرکیاگیاہے۔
دوسری طرف خیبر پختونخواہ میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک،کوہاٹ اوربنوں میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرتار پور احاطے سے سیلابی پانی نکال دیا گیا
آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں بھی آج سے 2 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ،اسی دوران گلگت بلتستان میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےکراچی میں کل سے بارشوں کا امکان ظاہر کردیاجس کے باعث کراچی میں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہرکیاگیاہے،این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکرمیں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ، جیکب آباد اورکشمور میں30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔