سافٹ ڈرنک پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم خبر آگئی

Aug 29, 2022 | 14:28:PM
سعودی عرب نے سافٹ ڈرنک پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ طلبا و طالبات کی اچھی صحت کے لئے سعودی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی
کیپشن: سافٹ ڈرنک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے سافٹ ڈرنک پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ طلبا و طالبات کی اچھی صحت کے لئے سعودی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

 اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشھری نے کہا ہے کہ اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد ہے، تمام اسکولوں میں کینٹین انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو سافٹ ڈرنکس فراہم نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کو جھٹکا: عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی ترجمان الشھری نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے سعودی ٹی وی الاخباریہ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے تمام ریجنز میں نیا تعلیمی سال اتوار سے شروع ہوچکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں کی نگرانی کے لیے مخصوص اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی ہیں۔

 اسکول کیٹین میں فراہم کی جانے والی اشیائے خورونوش کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ کینٹین انتظامیہ کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ صحت مند خوراک کا اہتمام کیا جائے، کسی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کینٹین کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ سافٹ ڈرنک طلبہ کو فروخت نہ کی جائیں۔

 علاوہ ازیں کینٹین میں فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی، ہمارے پیش نظر طلبہ کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔