کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

Aug 29, 2022 | 09:39:AM
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں قدرے کمی آرہی ہے۔ جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 226 کیسز سامنے آئے۔

قومی ادراہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے مزید 1 مریض جاں بحق ہو گیا۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15, ہزار 079 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.50 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 110 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 801 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 569 تک پہنچ چکی ہے۔