انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

Apr 29, 2025 | 21:38:PM
 انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کرلیا۔

 تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے اپنی موکلہ کو رہا کرنے کی استدعا کر رکھی تھی، صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید اور ان کے شوہر کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 تحریک انصاف کی متحرک کارکن صنم جاوید اور اس کے خاوند کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ مودی نے پہلگام حملے کا جواب دینے کیلئے بھارتی فوج کو ’فری ہینڈ‘ دے دیا