تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا کیچ میں 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین