وزیراعظم  اور وزیر داخلہ کا کیچ میں 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  سیکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین

Apr 29, 2025 | 19:09:PM
 وزیراعظم  اور وزیر داخلہ کا کیچ میں 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  سیکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے  بلوچستان کےضلع کیچ میں  تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.دہشتگرد بلوچستان کے امن اور اسکے لوگوں کی ترقی کے دشمن ہیں. حکومت بلوچستان کی ترقی اور اسکے عوام کی خوشحالی کا سفر یونہی برقرار رکھے گی. 

وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کیلئے بھارت چھوڑنے کی آج آخری تاریخ،ناکامی پر کیا سزا ؟