سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی عامر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا

Apr 29, 2025 | 00:42:AM
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی عامر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کو  گرفتار کر لیا گیا ، عامر بلوچ کو تھانہ بھیرہ  پولیس نے دو گھنٹے تک  تحویل میں لیے رکھا۔

پولیس کے مطابق عامر بلوچ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں, پولیس کا موقف ہے کہ دوران پیٹرولنگ عامر بلوچ کو  اشتہاری قرار دیئے جانے پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی عامر بلوچ کو تھانہ آبپارہ اسلام آباد کی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

تھانہ آبپارہ کی پولیس عامر بلوچ کی حوالگی کے لئیے تھانہ بھیرہ روانہ ہوگئی ہے، آج رات عامر بلوچ کو تھانہ بھیرہ سے تھانہ آبپارہ اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی بھیرہ کی قیادت  اس وقت پولیس اسٹیشن بھیرہ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کی میڈیا گردی، پاکستانی وزیر کا انسٹا گرام اکاونٹ بلاک کرا دیا