کورونا کے بڑھتے خطرات ، ویکسین کی درآمد میں تیزی، مزید 3 طیارے چین پہنچ گئے

Apr 29, 2021 | 00:27:AM
کورونا کے بڑھتے خطرات ، ویکسین کی درآمد میں تیزی، مزید 3 طیارے چین پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے باعث ویکسین کی درآمد تیز کردی ،پی آئی اے کے مزید تین خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے کیلئے چین پہنچ گئے۔
تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر آج صبح اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے ، پی آئی اے کے طیارے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کے ایما پر فرائض سرانجام دیں گے ۔
پہلا جہاز کل صبح ساڑھے 8 ، دوسرا دوپہر ساڑھے 12 بجے اور تیسرا کل رات 12 بجے پہنچے گا، پی آئی اے کے قوی ہیکل طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلئے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشیر میمن کے الزامات میں کوئی وزن نہیں ، اعتزاز احسن