ایران کا تیل ختم ہونے کے قریب؟ امریکی وزیر خزانہ نے اہم انکشاف کردیا

Sep 28, 2026 | 08:55:AM
ایران کا تیل ختم ہونے کے قریب؟ امریکی وزیر خزانہ نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں بہت کم ہوجائیں گی، ایران کے پاس صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل باقی رہ گیا ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران دو ہفتوں میں تیل کے بدلے اشیا حاصل کرنے کی صلاحیت کھو دے گا، میرا خیال ہے ایران دباؤ محسوس کر رہا ہے،اسی لیے وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کو باہر جانے یا برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، ایران آئندہ دو ہفتوں میں چین کو تیل کی آخری کھیپ بھیج سکتا ہے، ٹرمپ کی جانب سے بنائی گئی فولادی ناکہ بندی اب بھی نافذ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر!

انہوں نے کہا کہ امریکا کی اجازت سے ایک ارب بیرل گزار لیکن ایران کا ایک بیرل بھی نہیں، جنگ میں ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، ایران کی 85 سے 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کردی گئی۔