بد صورت کیوں کہا؟ بیوی نے شوہر کا ایسا حال کیا کہ یقین کرنا مشکل

Sep 28, 2022 | 20:32:PM
بد صورت,بیوی , شوہر, ایسا,یقین, بھارت ,غیر ملکی میڈیا
کیپشن: خاتون خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میاں بیوی کی لڑائی عام سی بات ہے،مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بدصورت کہنے اور سانولی رنگت کا طعنہ دینے پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک  واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع ڈورگ میں پیش آیا،40سالہ اننت سونوانی نامی مقتول اکثر اوقات اپنی اہلیہ کو بدصورت کہتا اور اس کی سانولی رنگت کا مذاق اڑاتا تھا،گزشتہ روز اننت نے ایک بار پھر 30سالہ سنگیتا سونوانی کے ساتھ وہی ناروا سلوک کیا اور اسے بدصورتی کے طعنے دیئے جس پرخاتون کو غصہ آ گیا اور طیش میں آ کراس نے  اپنے شوہر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد  کلہاڑے کے وار کرکے اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔

خاتون نے رات کے وقت شوہر کو قتل کیا اور اگلی صبح محلے والوں کے سامنے ڈرامہ شروع کر دیا کہ نجانے رات کو کون میرے شوہر کو قتل کر گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول نے ملزمہ کے ساتھ اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد دوسری شادی کی تھی،خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔