لاہور: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان ہلاک

Oct 28, 2025 | 14:40:PM
لاہور: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔

  مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔