آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)آٹے کی سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق برقرار ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 98 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں یہ 140 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح فائن آٹے کی سرکاری قیمت 104 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے مگر ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں میں استحکام اور مؤثر نگرانی کے لیے فوری اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان