عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

Oct 28, 2025 | 14:14:PM
عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں، اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخی اضافے کے بعدسونے کا ریٹ اچانک گر پڑا،فی تولہ نئی قیمت جانیے