شہبازشریف سے صادق سنجرانی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Oct 28, 2023 | 21:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے  لاہور میں ملاقات  ہوئی ہے،دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک بھی دی ،چیئرمین سینیٹ نے اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل