پاکستان اور افغانستان میں ٹاکرا کل ہوگا

Oct 28, 2021 | 21:30:PM
پاکستان میچ
کیپشن: پاکستان اور افغانستان کا میچ کل کھیلا جاءیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی  ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا تیسرامیچ کل (29اکتوبر )کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل ڈالی جبکہ دوسرے میچ نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی ۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ۔

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا  کہ افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہا ہے، افغانستان سے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئنٹن ڈی کاک نے معذرت کرلی ۔۔۔