قصور کارڈیالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر شہاب کو ہارٹ اٹیک، موقع پرٹیکہ ہی نہ مل سکا

Nov 28, 2025 | 23:20:PM
قصور کارڈیالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر شہاب کو ہارٹ اٹیک، موقع پرٹیکہ ہی نہ مل سکا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاکر حسین )قصور میں کارڈیالوجی کے ہیڈڈاکٹر شہاب الدین کو ہارٹ اٹیک کے بعد فوری زندگی بچانے والا ٹیکہ ہی نہ مل سکاجوکہ ہسپتال سے 25 کلومیٹر دور سے پرائیویٹ ہسپتال سے لایا گیا ۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ  بتایا کہ ڈاکٹر شہاب الدین کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن ٹیکہ نہ ملنے کا علم نہیں ہے ، ہسپتال میں موجود ڈپٹی ایم ایس نے موقف اپنایا کہ مجھے اس واقعہ کے متعلق تاحال لاعلم رکھا گیا ہے ، اس حوالے سے کارروائی کروں گا۔

ہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ تین دن پہلے ٹیکے موجود تھے مگر اب ختم ہو چکے ہیں، ہسپتال میں اس وقت انجیکشن موجود نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا