پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب

Nov 28, 2025 | 20:58:PM
پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب
کیپشن: دفترخارجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

طاہر حسین اندرابی کا کہناتھا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں شدید سردی پڑے گی؟ کہاں بادلوں کا راج ہو گا؟اہم پیش گوئی