کہاں شدید سردی پڑے گی؟ کہاں بادلوں کا راج ہو گا؟اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غلط بیانی کرنا وزیر دفاع مہنگا پڑ گیا ، عہدے سے مستعفی ہو گئے
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔
آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 11 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،زیارت، بابوسر ،گوپس، قالات منفی 04، استور منفی 03 اور کوئٹہ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف یونیورسٹی کے پرنسپل نے شرمناک الزام کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا