رومانیہ کے وزیر دفاع نے اپنی سی وی میں غلط بیانی پر استعفیٰ دے دیا

Nov 28, 2025 | 17:56:PM
رومانیہ کے وزیر دفاع نے اپنی سی وی میں غلط بیانی پر استعفیٰ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) رومانیہ کے وزیر دفاع نے اپنی سی وی میں غلط بیانی پر استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق رومانیہ کے وزیر دفاع  Ionut Mosteanu  نے اپنی سی وی میں غلط معلومات دینے کے تنازع کے بعد جمعہ کو  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رومانیہ کے وزیردفاع نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کیا جس میں کبھی گیا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،  چاہتے ہوں کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر پر کوز رہے ۔

مستعفی ہونے والے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ رومانیہ اور یورپ، روسی حملوں کی زد میں ہے،رومانیہ کی قومی سلامتی کا ہر قیمت میں دفاع کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ رومانیہ کے وزیردفاع کے سی وی میں جھوٹ لکھنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  ٹرمپ کا تیسری دنیا کے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان، گرین کارڈز خطرے میں