دوسروں کی جائیداد وں پرقبضہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا؛سی سی پی او لاہور

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق کارروائیوں میں تیزی ،مساجد میں اعلانات کرائے جائیں،اجلاس سے خطاب

Nov 28, 2025 | 20:41:PM
دوسروں کی جائیداد وں پرقبضہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا؛سی سی پی او لاہور
کیپشن: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ دوسروں کی جائیداد وں پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ منشیات فروشی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔

یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات، غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی اورشہر میں منشیات فروشی کے خاتمے پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔ اجلاس میں شہریوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے واگزار کروانے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ضلعی انتظامیہ کی کوآرڈینشن سے متاثرہ شہریوں کو قبضہ مافیا سے حق دلوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:غلط بیانی پر وزیر دفاع کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

سی سی پی او لاہور نے منشیات کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنزتیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹریکنگ کے ذریعے منشیات کے نیٹ ورک کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ منشیات فروشی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔

اجلاس کے دوران غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اوراس ضمن میں مساجد سے باقاعدگی سے اعلانات کرائے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران قانون کی بالا دستی یقینی بنائیں اور زیر ِ تفتیش مقدمات کو جلدمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) محمد نوید اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں شدید سردی پڑے گی؟ کہاں بادلوں کا راج ہو گا؟اہم پیش گوئی