نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے کیلئے کویت پہنچ گئے

Nov 28, 2023 | 22:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔

کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے. 

دورے کے دوران نگران وزیرِاعظم ولی عہد کویت عزت مآب شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِاعظم عزت مآب شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔ 

نگران وزیرِاعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر  دستخط ہوں گے۔