ہمیں بھول نہ جانا، بابر کا امام الحق کو پیغام

Nov 28, 2023 | 09:37:AM
ہمیں بھول نہ جانا، بابر کا امام الحق کو پیغام
کیپشن: ہمیں بھول نہ جانا، بابر کا امام الحق کو پیغام
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بابر اعظم نے امام الحق کے لئے  پیغام جاری کیا ہے کہ براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کرنا اور ہمیں بھول نہ جانا۔

گزشتہ روز لاہور میں امام الحق اور انمول محمود کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی، ولیمے کی تقریب کے بعد بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر امام الحق کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور امام الحق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر کے لیے میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل کے میدان سے بڑی خبر! اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم

انہوں نے امام الحق کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا۔

واضح رہے کہ انمول اور امام کے ولیمے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، مصباح الحق، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، انضمام الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، عثمان قادر، عابد علی، کامران اکمل، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان اور قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

25 نومبر کو امام الحق اور انمول محمود نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کی تھیں۔